آرنلڈ شیوارزنیگر کا جلد پاکستان آنے کا عندیہ

ہالی وڈ کے عالمی شہرت یافتہ اداکار آرنلڈ شوارزنیگر کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کا جلد دورہ کریں گے۔ یہ بات وزیراعظم كے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملك امین اسلم نے ہالی وڈ سٹار سے ملاقات کے بعد اپنے ٹویٹر پیغام میں کہی.