کڈنی سینٹر کیلئے آلات اور مشینری کی خریداری ودیگر میں خوردبرد کاانکشاف

کڈنی سینٹر کیلئے آلات اور مشینری کی خریداری ودیگر میں خوردبرد کاانکشاف ہواہے قومی احتساب بیورو (نیب)بلوچستان نے سابق سیکرٹری لیبر /چیئرمین ورکرز ویلفیئر بورڈ کوئٹہ خواجہ محمد صدیق اکبر ،سابق سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈز بلوچستان ممتاز علی خان ،صوبائی نمائندہ/سابق ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ ڈاکٹرامیر محمد خان جوگیزئی ،سابق اکاﺅنٹ آفیسر ورکرز ویلفیئر بورڈ منظوراحمد ،سابق ڈائریکٹرورکس ورکر زویلفیئر بورڈ منگراج ،کنسلٹنٹ ورکرز ویلفیئر بورڈ محمد اسحاق ،خان انٹرپرائزز کوئٹہ کے ڈاکٹر اخترحمید اور محکم انٹرنیشنل لاہور کے محمد یاسین زاہد کیخلاف ریفرنس احتساب عدالت میں جمع کرادی ہے جسے منظور کرتے ہوئے احتساب عدالت کوئٹہ ون کے جج جناب منور احمد شاہوانی نے ریفرنس میں نامزد تمام ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئےے ہیں ۔نیب کی جانب سے دائر کردہ ریفرنس نمبر1/2019میں نامزد ملزمان میں خواجہ محمد صدیق اکبر ،ممتاز علی خان ،ڈاکٹرامیر محمد خان جوگیزئی ،منظوراحمد ،منگراج ،محمد اسحاق ،ڈاکٹر اخترحمید اور محمد یاسین زاہد پر کڈنی سینٹر کیلئے مشینری کی خریداری ودیگر کی مد میں قومی خزانے کو 54,553,774روپے نقصان پہنچانے کاالزام ہے ۔مذکورہ آفیسران کے خلاف جمع کئے گئے ریفرنس کو منظور کرتے ہوئے عدالت نے تمام ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئےے ہیں ۔