نوجوان نسل ہمارا سرمایہ ہیں. انھیں کھیلوں کے زیادہ مواقع فراہم کرنے کےلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے. میر عبدالغفور لہڑی

نصیرآباد چوتھا اوچ انٹر ڈسٹرکٹ ڈویژن کپ کرکٹ ٹورنامنٹ . جعفر آباد وائیٹ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نصیرآباد کو سپر اوور میں شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی. فائنل میچ کے مہمان خصوصی بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئیر رہنما سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی تھے. جنھوں نے فائنل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے بدولت صحت مند معاشرے کی تشکیل ممکن ہے اوچ پاور لمیٹڈ کی جانب سے نصیرآباد میں کھیلوں کے فروغ کے لئے کئے جانے والے اقدامات قابل تحسین ہیں ہیں. ایسے ٹورنامنٹ کے انعقاد سے یہاں کے کھلاڑیوں کو کھیلنے کے زیادہ سے زیادہ موقع ملیں گے . اور وہ اپنے صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کریں گے. نوجوان نسل ہمارا سرمایہ ہیں. انھیں کھیلوں کے زیادہ مواقع فراہم کرنے کےلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے. میر عبدالغفور لہڑی نے ٹورنامنٹ کمیٹی کے لئے 20 ہزار روپے اور مین دی میچ کو 5 ہزار روپے نقد انعام دیا . جبکہ چیئرمین مارکیٹ کمیٹی میر حفیظ اللہ جتک نے ٹورنامنٹ کمیٹی کے لئے 20 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا. ٹورنامنٹ کے فائنل میں جعفر آباد وائیٹ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 157 رنز بنائے جواب میں نصیرآباد کی ٹیم بھی 157 رنز بنا سکی اور میچ ٹائی ہو گیا میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہو گیا. جسمیں جعفر آباد نے 12 رنز کا ٹارگٹ مکمل کرکے ٹرافی اپنے نام کر لی. فائنل تقریب میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ احمد نواز جتک, اوچ پاور کے اسسٹنٹ منیجر شاکر حسین ‘ جعفر آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے سرپرست کے بی رند, ندیم بہرانی, کلیم اللہ کھوسو نصیر آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر ظہور حسین ساسولی, سیکریٹری یعقوب لہڑی, خازن اسرار کھوسہ, عبدالنبی مگسی عبدالکریم بلوچ, منٹھار منگی.علی جان منگی جنسار منگی۔فیض لھڑی ۔خدا بخش منگی اختر منگی سمیت دیگر معززین نے شرکت کی.