تیرکمان ایک روایتی کھیل ہے کوہلو میں زرکون قبیلہ کھیلتی آرہی ہے

کوہلو تیرکمان ایک روایتی کھیل ہے کلی شیخان کی جانب سے آرچری ٹورنامنٹ کااہتمام کیا گیا جس میں دو ٹیموں نے حصہ لیا شاندار مقابلے کے بعد لونی کلب آرچری نے پہلے نمبر حاصل کی تفصیلات کےمطابق تیرکمان ایک روایتی کھیل ہے جو اسے کوہلو میں زرکون قبیلہ کھیلتی آرہی ہے جسے پشتو میں (غس)بلوچی میں تیرکمان اور ہمارے قومی زبان میں تیرکمان کہا جاتا ہے اس کھیل میں تیرکمان سے تقریبا 10 میٹر کے فاصلے میں ایک مخصوص جگہ پر ایک چھوٹا سا آئینہ رکھ کر نشانہ بازی کے شاندار جوہر دکھائے جاتے ہیں دونوں اطراف کے لوگ دھول کے ساتھ ساتھ نعرہ بازی کرکے دیکھنے والوں کو خوب محضوض کرتے ہیں اس موقع پر دھول کی تاپ پر علاقائی رقص پیش کرکے حاضرین سے خوب داد وصول کرتے ہیں تیرکمان کے چاہنے والوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے علاقے کے لوگ ہر موسم میں اس کھیل کو دلچسپی سے کھیلتے ہیں مزید کہا کہ اس کھیل میں عمر کی کوئی فرق نہیں چھوٹا ہو یا بوڑھا ہر ایک شخص اس کھیل کو کھیل سکتا ہےتیر کمان کے چاہنے والوں نے اعلی حکام ،محکمہ سپورٹ سے اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے حکومت اس کھیل پر دلچسپی دے کر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرے تیرکمان کے فائنل میچ کے موقع پرڈسٹرکٹ سپورٹ چئرمین نعیم چوہدری سمیت شہری موجود تھے میچ کے آخر میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو ٹرافی تقسیم کئے گئے