پہاڑی علاقوں میں ہونے والی برف باری اورتیز یخ بستہ ہواﺅں

سردی کی شدت میں اضافے کےوجہ سے کوئٹہ سمیت مختلف شمالی اضلاع میں نظام زندگی بری طرح مفلوج ہوکر رہ گیا
بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ اور پشین سمیت دیگر کے بعد صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت مختلف شمالی اضلاع میں نظام زندگی بری طرح مفلوج ہوکر رہ گیاہے بلکہ مچھلی ،مرغی کے گوشت اور گرم مشروبات کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیاہے شدید سردی کے باعث سینے ،آرتھوپیڈک اور دیگر امراض میں مبتلا افراد کومشکلات کاسامنا کرناپڑرہاے ۔تفصیلات کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو توبہ اچکزئی ،توبہ کاکڑی ،رود ملازئی سمیت دیگر میں پہاڑی علاقے پر برف باری کا سلسلہ شروع ہوا بلکہ کہیں کہیں ہلکی بوندا باندی بھی ہوئی برف باری کے بعد تیز یخ بستہ ہواﺅں نے شمالی اضلاع کو اپنی لپیٹ میں لے لیاہے جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیاہے جس کی وجہ سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہو کر رہ گئی ہے کوئٹہ میں بھی بدھ کے روز شہر کی سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم اور کاروباری مراکز میں گاہکوں کی کمی نظرآئی بلکہ لوگوں نے گھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دی ۔ادھر سردی کی شدت کے باعث آرتھوپیڈک ،سینے اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگیاہے ڈاکٹرز کاکہناہے کہ کوئٹہ اور دیگر اضلاع کے رہائشی سردی سے بچنے کیلئے گرم کپڑے ،مفلر اور ٹوپیوں کااستعمال کریں تاکہ وہ سردی کے اثرات سے بچ سکیں سردی سے بچنے کیلئے کوئٹہ میں نہ صرف ہوٹلوں پر چائے پینے کیلئے لوگوں کا رش رہا بلکہ لوگ سوپ اور یخنی کے ذریعے بھی سردی کی شدت کم کرنے میں مگن نظر آئے دوسری جانب سردی کی لہر میں شدت آنے کے ساتھ عوام نے مچھلی ،مرغی کاگوشت ،سری پائے کااستعمال بھی بڑھادیاہے اگر چہ صوبے کے اکثر علاقوں میں بارش اور برف باری طویل عرصے سے نہیں ہوئی تاہم بعض پہاڑی علاقوں میں برف باری کے باعث لوگوں میں خشک سالی کے خاتمے اور بارش کی امید ہوچلی ہے لوگوں کاکہناہے کہ انہیں امید ہے کہ اب بارشوں اور برف باری کا سلسلہ شروع ہوگا اور انہیں قحط سالی کے اثرات سے چھٹکارا ملے گا بلکہ موسمی بیماریوں میں بھی کمی واقع ہوگی ، سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور صوبے کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر کی کمی کی شکایت میں بھی اضافہ ہواہے صارفین کاکہناہے کہ سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی گزشتہ برسوں کی طرح اب کے باربھی گیس پریشر کا مسئلہ شدت اختیار کرگیاہے جو ان کیلئے مشکلات کا موجب بن رہاہے ۔