ڈپٹی کمشنر چاغی فتح خان خجک نے سرحدی شہر تفتان کا دو روزہ تفصیلی دورہ کیا

دورے کے دوران انہوں نے پاکستان ہاوس تفتان کے بلڈنگ کا معائنہ کیا، کینٹین میں کھانے پینے کی اشیاء کا معائنہ کیا، دستیاب وسائل، پینے کے پانی اور صفائی کی صورتحال کو چیک کیا، زائرین سے ملے اور انکے مسائل سنے اور انکو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
انہوں نے ایف آئی امیگریشن سینٹر کے نئے تعمیر ہونے والے عمارت، پاک ایران ٹریڈ روٹ کا معائنہ کیا، A.H.T.C گئے ڈی پورٹ ہونے والے قیدیوں سے ملے ایف آئی انچارج تفتان محمد ندیم سے بریفنگ لی۔
راہداری گیٹ کا دورہ جہاں انچارج راہداری گیٹ سے تفصیلات معلوم کی
کسٹم ہاوس تفتان میں اسسٹنٹ کلیکٹر کسٹم اکمل درانی سے کسٹم ہاوس تفتان میں ملاقات کی کسٹم اور عوام کے درمیان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
زیرو پوائنٹ گیٹ کا معائنہ کیا اسسٹنٹ کمشنر تفتان سوبان سلیم دشتی نے انکو زیرو پوائنٹ میں کام کرنے والے مزدورں اور تاجروں کے مسائل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
لیویز تھانہ تفتان میں قیدیوں سے ملاقات کی۔امن و امان سے متعلق نوکنڈی و تفتان کے لیویز افسران کے اجلاس کی صدارت کی جس میں اسسٹنٹ کمشنر تفتان سوبان سلیم دشتی، تحصیلدار نوکنڈی سعید احمد زہری، انچارج لیویز تھانہ تفتان حاجی برکت علی عیسی زئی، انچارج لیویز تھانہ نوکنڈی رسول خان مینگل و دیگر شریک تھیں اس موقع پر انہوں نے کہا کسی کو کار سرکار میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دینگے جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی میں کوئی کسر نہیں چھوڑینگے، عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر وقت ہمارے دروازے عام کیلئے کھلے رہینگے اپنے ضلع کے عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات کرینگے، عوام کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنا ہمارے فرائض میں شامل ہیں، امن و امان پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا اور بہترین کارکردگی دکھانے والے لیویز اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائیگی اور انہیں انعامات سے نوازا جائیگا…