آصف علی زرداری کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو دمادم مست قلندر ہو گا، علی مدد جتک

پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری ملک کے صدر بننے این ایف سی ایوارڈ، اٹھارویں ترمیم کے ذریعے صوبوں کو حقوق اور پارلیمنٹ کو اختیارات دینے کی سزا دی جا رہی ہے اگر وفاقی حکومت اتنے بہادر اور احتساب پر یقین رکھتے ہیں تو مشرف کو بلا کر ان کا احتساب کریںپیپلز پارٹی عدالتوں سے نہیں ڈرتے اور نہ ہی نام نہاد احتساب سے ڈرتے ہیں آصف علی زرداری کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو دمادم مست قلندر ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کی شکل میں ڈکٹیٹر کو ملک اور عوام پر مسلط کیاعرب امارات سے تین ارب روپے گوادر ناکامی کے لئے ملی ہے متحدہ عرب امارات دبئی کی معیشت کو خراب نہیں کر تے پیپلز پارٹی کے قیادت نے ان مقدمات میں پہلے 11 سال جیل کاٹا اور 17 سال عدالتوں کا سامنا کیا مگر اس کے باوجود ایک بار پھر نام نہاد حکومت نے پیپلز پارٹی کی قیادت کو انتقامی کا رروائیوں کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ پیپلز پارٹی نے مشرف اور یحییٰ کا مقابلہ کیا تو ان جیسوں کا مقابلہ ہم ہر وقت کریں گے اور علی زیدی نامی شخص کو ہم پانچ ارب کا ہرجانہ نوٹس دیں گے جس طرح پیپلز پارٹی کا میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے پیپلز پارٹی کو اس لئے سزا دی جا رہی ہے دس ، پندرہ دن پہلے پارٹی قیادت کے خلاف نیب اور وفاقی حکومت کی طرف سے انتقامی کا رروائیاں شروع کر رکھی ہے اور پیپلز پارٹی کی قیاد ت کو گھسیٹا جا رہا ہے، ان کا مقابلہ کرینگے ۔