ون پلس 5 ٹی

2017 میں لانچ ہونےوالا ون پلس 5 ٹی اسمارٹ فون دراصل ون پلس 5 سے زیادہ بڑا اور آگے کا ورژن ہے۔ اس میں پرانے فون سے زیادہ بہتر ٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی ہے جب کہ اس فون کےذریعے مارکیٹ کنگ ایپل، سام سنگ اور ہواوے کو قیمت کے لحاظ سے بھی دشواری کا سامنا رہا۔ ون پلس 5 ٹی اسمارٹ فون کی 6 انچ کی اسکرین کے ساتھ اس کا سب سے زبردست فیچر ازخود روشنی کی سیٹنگ ہے۔ اس فون کا کیمرہ اپنےآس پاس کے ماحول کے مطابق ازخود روشنی سیٹ کرلیتا ہے جب کہ اس کی میموری 8 جی بی اور اس میں کوالکم اسنیپ ڈریگن 835 پروسیسر استعمال کیا گیا ہے۔ اس کا ایک اور فیچر جسے صارفین کی جانب سے پذیرائی حاصل ہوئی، وہ اسمارٹ فون کا ان لاک سسٹم تھا جو فنگر پرنٹ اور فیس آئی ڈی سے لاک اور ان لاک ہوتا ہے۔