ہواوے میٹ 10 پرو

اسمارٹ فونز کی دنیا میں ہواوے کانام نیا نہیں۔ ہواوے کے نئے فلیگ شپ اسمارٹ فون میں کیرین 970 پروسیسر استعمال کیا گیا ہے جب کہ اس میں دنیا کا پہلا انٹیگریٹڈ نیورل پروسیسنگ یونٹ (این پی یو) بھی شامل ہے جو اسے صارفین کو استعمال کرنے میں بے حد آسان بناتا ہے۔ یہ اسمارٹ فون ہواوے اور جرمن کمپنی لیسا کے اشتراک سے متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ کمپنی ہائی ریزولیوشن والے کیمرے بنانے کےلیے مشہور ہے، جس کے باعث ہواوے میٹ 10 پرو میں 20 اور 12 میگا پکسل کیمرہ استعمال کیا گیا ہے جو صارفین میں بے حد مقبول ہوا۔