ایپل آئی فون ایکس
7 Years ago2017 میں دوسرے نمبر پر ایپل آئی فون ایکس، جسے آئی فون 10 کا نام بھی دیا گیا، صارفین میں مقبول رہا۔ یہ ایپل کا پہلا اسمارٹ فون ہے جس کی اسکرین کا سائز 5.8 انچ ہے۔ اس فون میں کمپنی نے فیشل ریکگنیشن (چہرہ شناسی) متعارف کرائی۔ یعنی صارفین اپنے چہرے کے ذریعے اسمارٹ فون کو لاک اور ان لاک کرسکتے ہیں۔ اس فیچرکو آئی فون صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔