سام سنگ گیلکسی نوٹ8

گزشتہ برس 2016 میں سام سنگ گیلکسی نوٹ 7 بیٹری پھٹ جانے کے باعث شدید تنقید کی زد میں رہا جس کے باعث صارفین کی جانب سے سام سنگ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ یہاں تک کہ کمپنی کی ساکھ پر بھی سوالات اٹھنے لگے لیکن رواں سال ستمبر میں سام سنگ کی جانب سے گیلکسی نوٹ 8 ریلیز کیے جانے پر کمپنی ایک بار پھر مارکیٹ میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی۔ رواں سال جاری کیے جانے والے 6.3 انچ اسکرین کے گیلکسی نوٹ8 اسمارٹ فون میں کمپنی نے اس بات کا خیال رکھا تھا کہ فون میں بیٹری سمیت کوئی بھی تکنیکی خامی شامل نہ ہو؛ جب کہ اس میں مزید نئے فیچرز شامل کیے گئے تھے جن میں دوگنے (2X) آپٹیکل زوم کے ساتھ دوکیمرے موجود تھے جنہیں لوگوں نے بےحد پسند کیا۔ علاوہ ازیں اس کی بڑی اسکرین ایک ساتھ دو ونڈوز کھولنے کےلیے بھی بہترین ہے۔