2017 کے مقبول ترین اسمارٹ فونز

2017 ختم ہونے میں چند دن ہی باقی رہ گئے ہیں۔ اس سال دیگر شعبہ جات کے ساتھ ٹیکنالوجی کی دنیا میں بھی نئی اور بہتر چیزیں متعارف ہوئیں جب کہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس اسمارٹ فونز نے انقلاب برپا کردیا۔

دنیا بھر میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد اربوں میں ہے۔ اسمارٹ فونز ہماری زندگیوں میں اس طرح شامل ہوگئے ہیں کہ اب ان کے بغیر گزارہ ممکن نہیں۔ لوگوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیشِ نظر ٹیکنالوجی کی دنیا میں اسمارٹ فون سب سے زیادہ منافع بخش کاروباربن گیا ہے جسے بہتر سے بہتربنانے کےلیے اسمارٹ فون کمپنیوں کے مالکان دن رات کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔ ایپل اور سام سنگ اسمارٹ فون کی دنیا کے بے تاج بادشاہ سمجھے جاتے ہیں جو دن رات اپنے فونز کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوششوں میں لگے رہتے ہیں۔ اگر 2017 کا جائزہ لیاجائے تو اس سال سام سنگ اور ایپل کےعلاوہ دیگر کمپنیوں کے اسمارٹ فونزبھی اپنے فیچرز اور کوالٹی کے لحاظ سے لوگوں میں مقبول رہے۔