کیا ایلینا ڈی کروز شادی کے بندھن میں بندھ گئیں ؟

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ ایلینا ڈی کروز نے اپنے بوائے فرینڈ کے لیے خاوند کا لفظ استعمال کرکے کئی روز سے زیر گردش خفیہ شادی کی خبروں کو تقویت فراہم کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایلینا ڈی کروز کی اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ شادی کی خبریں کافی دنوں سے گردش میں تو تھیں لیکن اب اُن کے انسٹا گرام اکاؤنٹ پرایک پوسٹ نے گزشتہ کئی روز سے پھیلی ہوئی ان خبروں کو تقویت فراہم کردی ہے۔