ڈالر پاکستان پر عاشق ہو گئے،سعودی عرب کے بعد ایک اور ملک نے بڑی امداد دینے کا اعلان کر دیا

جاپان کا پاکستان کے لیے امداد کا اعلان جاپان پاکستان کو پولیو ویکسی نیشن کے حصول کے لیے 510 ملین ڈالر کی امداد دے گا



اسلام آباد(ویب ڈیسک) :جاپان پاکستان کو پولیو ویکسی نیشن کے حصول کے لیے 510 ملین ڈالر کی امداد دے گا۔تفصیلات کے مطابق پولیو پاکستان کا ایک دیرینہ مسئلہ ہے۔ایک وقت تھا کہ پاکستان میں پولیو قریب قریب ختم ہو چکا تھا لیکن پھر گزشتہ کچھ سالوں میں اس بیماری نے سر اٹھانا شروع کردیا تھا۔پولیو کے متعدد کیسسز پاکستان بھر سے سامنے آنے کے بعد نہ صرف بین الاقومی سطح پر پاکستان کو خفت کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا بلکہ یہ بھی خدشہ تھا کہ پاکستان پر سخت سفری پابندیاں عائد ہو جائیں ۔



تاہم اس حوالے سے تازہ ترین خبر کے مطابق پولیو کا خاتمہ قریب ہو چکا ہے۔جاپان نے پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان کی امداد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جاپان پاکستان کو پولیو ویکسی نیشن
ین الاقوامی تعاون کی ایجنسی یونیسف اور جاپان کی بین الاقوامی تعاون کی ایجنسی نے دستخط کرتے ہوئےدستاویز کا باہمی تبادلہ کیا، اس سلسلے میں منعقد ہونے والی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے صحت کے وفاقی وزیر جناب محمد عامر کیانی کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی حکومت ملک سے پولیو کے خاتمے کے لئے پُر عزم ہے ، پولیو کا خاتمہ ان کی وزارت کی ترجیحات میں شامل ہے اور پاکستان کو پولیو سے پاک ملک بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

انہوں نےجاپان کی حکومت اور دیگر شراکت داروں کا شکریہ ادا کیا جن کی کاوشوں سے پاکستان پولیو کے خاتمے کے قریب پہنچ چکا ہے، جاپان کی حکومت کے عزم کا اعتراف کرتے ہوئے پولیو کے تدارک کے لئے وزیرِ اعظم کے فوکل پرسن جناب بابر بن عطا نے کہا کہ کئی برسوں سے جاپان کی حکومت اورعوام ہمارے ساتھ ہر مشکل وقت میں کھڑے رہے ہیں۔۔