جس جنگ میں بادشاہ کی جان کو خطرہ نہ ہو، اس کو جنگ نہیں سیاست کہتے ہیں:سابق کرکٹرنوجوت سنگھ سدھو

نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3 مارچ 2019ء) کانگریس رہنما اور پنجاب کے وزیر نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ ناکام حکومتیں جنگ کا سہارا لیتی ہیں۔ آپ اپنے کھوکھلے سیاسی مقاصد کیلئے اور کتنے بے قصور لوگوں اور جوانوں کی قربانی لوگے، ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدہ حالات میں سدھو نے چانکیہ کے ایک قول کو ٹوئیٹ کیا ہے۔ سدھو کے ٹوئٹ کے مطابق ”جس جنگ میں بادشاہ کی جان کو خطرہ نہ ہو، اس کو جنگ نہیں سیاست کہتے ہیں“، اس ٹوئٹ میں انہوں نے سوال اٹھایا، ناکام حکومتیں جنگ کا سہارا لیتی ہیں،آپ اپنے کھوکھلے سیاسی مقاصد کیلئے اور کتنے بے قصور لوگوں اور جوانوں کی قربانی لوگے۔