پی ایس ایل 4، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 8وکٹوں سے ہرا دیا

شارجہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17فروری 2019ء) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل ) کے چوتھے ایڈیشن کے آٹھویں مقابلے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 8وکٹوں سے شکست دیدی ہے ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے 161 رنز کے ہدف کے تعاقب میں شین واٹسن اور احسن علی نے اننگز کا آغاز کیا۔پہلے آﺅٹ ہونے والے بیٹسمین احسن علی تھے جو 9 رنز بناکر محمد عرفان کا شکار بن گئے۔
رائلی روسوو اور شین واٹسن نے دوسری وکٹ کے لیے56رنز جوڑے اور واٹس نے اپنے ٹونٹی ٹونٹی کیریئر کی43ویں نصف سنچری بھی مکمل کی جس کے بعد وہ61رنز بنا کر شاہد آفریدی کا شکار بنے ،رائلی روسوو نے اپنے ٹونٹی ٹونٹی کیریئر کی22ویں نصف سنچری مکمل کی ۔اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کےخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔

ملتان سطانز کے شان مسعود اور جیمز ونس نے اننگز کا آغاز کیا اور کوئٹہ گلیڈیٹرز کے گیند بازوں کو کئی دلکش سٹروکس لگائے،ملتان سلطانز کی پہلی وکٹ3.5اوورز میں 34 کے سکور پر گری جب جیمز ونس کو 28 رنزبنا کر محمد نواز نے پویلین کا راستہ دکھایا،دوسری وکٹ 7 ویں اوور کی آخری گیند پر گری جب اوپنر شان مسعود 18 رنز بناکر فواد احمد کا شکار بن گئے،ملتان کی تیسری وکٹ 64 کے سکور پر گری جب لاری ایونز 10 رنز بنا کر رن آﺅٹ ہوگئے۔

شعیب ملک اور ڈینیئل کرسچین نے چوتھی وکٹ کے لیے73رنز جوڑے اور اس دوران شعیب ملک نے اپنی51ویں ٹونٹی ٹونٹی نصف سنچری مکمل کی جس کے بعد وہ سہیل تنویر کے ہاتھوں پوویلین لوٹے،ڈ ینیئل کرسٹین18رنز بنا کر عرفان کا شکار بنے جنہوں نے شاہد آفریدی کو بھی صفر کی خفت سے دوچار کیا ،رسل 18رنز بنا کر غلا م مدثر کا شکار بنے ،نعما ن علی 2اور علی شفیق بغیر کوئی رن بنائے پوویلین لوٹے۔
کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پچ بیٹنگ کے اچھی دکھائی دے رہی، ہدف کا تعاقب آسان ہوگا،ملتان سلطانز کے کپتان نے اس موقع پر کہا کہ یہ شارجہ کی مخصوص وکٹ ہے، ہم بھی پہلے باﺅلنگ کرتے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں شین واٹسن، احسن علی، ریلی روسوو، عمر اکمل، ڈیوائن سمتھ، سرفراز احمد، محمد نواز، غلام مدثر، سہیل تنویر، محمد عرفان جونیئر اور فواد احمد شامل ہیں۔ملتان سلطانز کی ٹیم شان مسعود، جیمز ونس،لاری ایونز، شعیب ملک، ڈین کرسچین، آندرے رسل، شاہد آفریدی،شکیل انصر، نعمان علی، علی شفیق اور محمد عرفان پر مشتمل ہے۔
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

Sultans: 160 for 9 (20 ov). Gladiators need 161 to win
پی ایس ایل 4، ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈ ی ایٹرزکو جیت کیلئے 161رنز کا ہدف دیدیا
پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے آٹھویں مقابلے میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 161رنز کا ہدف دیدیا ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کےخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ملتان سطانز کے شان مسعود اور جیمز ونس نے اننگز کا آغاز ... مزید