Azmat Sani Naqeeb Sani

اولیاں اللّه جھومتے جاتے ہیں کہ سرکار ﷺآتے ہیں

ہم تو محفل کو سجاتے ہیں کہ سرکار ﷺآتے ہیں
اہل دل نعت یہ گاتے ہیں کہ سرکارﷺ آتے ہیں

آنکھیں راہوں میں بچھاتے ہیں کہ سرکارﷺ آتے ہیں
سرکارﷺ آمد کے پیامی ہیں ہوا کے جھونکے

پھول شاخوں کو ہلاتے ہیں کہ سرکار ﷺآتے ہیں
مرحبا صلی علی ﷺکی صدائیں ہیں لب پر

ہم تو صدقے ہوے جاتے ہیں کہ سرکارﷺ آتے ہیں
اہل ایماں کے لبوں پر ہے درود اور سلام

یوم میلاد مناتے ہیں کہ سرکار ﷺآتے ہیں
دل کو جلووں کی طلب آنکھ کو طیبہ کی لگن

دیکھئیے مجھ کو بلاتے ہیں کہ سرکارﷺ آتے ہیں
اپنے سرکار ﷺ پے عظمت کو ہے ناز

اولیاں اللّه جھومتے جاتے ہیں کہ سرکار ﷺآتے ہیں
چاند تاروں میں آج بڑی ہلچل ہے
یہی آثار بتاتے ہیں کہ سرکارﷺ آتے ہیں
الصلوة والسلام عليك يا سيدى يارسول الله ﷺ
وعلیٰ آلکــــ واصحابکـــ ياسیدی یا حبیب اللہ ﷺ