میٹرک تک نصاب میں بڑی تبدیلیاں۔10 ہزار سکول ختم یا ضم کیے جائیں گے۔پنجاب حکومت نے منظوری دے دی۔

میٹرک تک نصاب میں بڑی تبدیلیاں۔10 ہزار سکول ختم یا ضم کیے جائیں گے۔پنجاب حکومت نے منظوری دے دی۔
پرائمری سکول میں سکیل 14اور مڈل میں 17کے سینئر ٹیجرز سربراہ ہوں گے۔نئے تعلیمی سٹرکچر یکم مارچ سے مرحلہ وار کیا جائے گا۔
راولپنڈی(قیصر شیرازی) پنجاب حکومت نے تعلیم کے شعبے میں نئی تبدیلیوں کی منظوری دے دی۔پہلی کلاس سے میٹرک تک اسلامیات، معاشرتی علوم اور اردوکی درسی کتب کے نصاب میں بڑی تبدیلیاں کی جائیں گی۔65ء کی جنگ ، افواج پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف قربانیاں،منشیات کے خلاف مضامین، حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت و غزوات کو نصاب میں شامل کیا جائے گا۔ریشنالائزیشن مکمل کرکے پنجاب بھر میں 10 ہزار سکول ختم یا قریبی بڑے سکولوں میں ضم کیے جائیں گے۔پرائمری سکول میں سکیل 14اور مڈل میں 17کے سینئر ٹیجرز، ہیڈ ماسٹر، ہیڈ مسٹریس تعینات کی جائیں گی۔نئے تعلیمی سٹرکچر یکم مارچ سے مرحلہ وار کیا جائے گا۔